جمعرات , 27 جنوری 2022

مسلح شخص کی فائرنگ میں سعودی پولیس افسر ہلاک

مدینہ منورہ میں نامعلوم مسلح شخص نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک علاقائی پولیس افسر عبداللہ الغامدی ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاحال فائرنگ کے محرکات اور فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے حملہ آور کو تعاقب کے بعد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …