بدھ , 19 جنوری 2022

سعودی عرب کا جاسوس طیارہ تباہ

خبری ذرائع نے صوبہ جیزان میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آج سعودی عرب کے جیزان صوبے کے علاقے الخوبہ میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کر دیا۔دوسری جانب یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ کل بروز اتوار یمن کے چار نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی ہو گی۔در ایں اثنا یحیی سریع  نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کی فضا سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ہوگئے اور صنعا کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …