ہفتہ , 22 جنوری 2022

سعودی عرب کے مفتی کی ترک صدر اردوغان پر شدید تنقید

سعودی عرب کے معروف مفتی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے معروف مفتی عائض القرنی  نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے علاقہ میں جاری فتنوں کا سرغنہ قراردیا ہے۔ سعودی مفتی نے کہا کہ ترک صدر خطے کے ہر فتنہ کے پیچھے موجود ہیں ، خطے میں جاری ہر فتنہ میں ترک صدر کا حصہ ہے۔ مفتی عائض القرنی اس سے قبل اردوغان کی زبردست تعریف بھی کرچکے ہیں  ۔ اس نے اس سلسلے میں کہا کہ میں بھی بہت سے لوگوں کی طرح دھوکہ کھا گیا اور اب میں ترک صدر اردوغان سے برائت ، نفرت و بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔ عائض القرنی نے کہا کہ ترکی میں اسرائیل کا سفارتخانہ موجود ہے ، اسرائیل کے ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ اردوغان نے تمام معاملات کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …