منگل , 30 نومبر 2021

حشد الشعبی نے دیالی پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا

عراق کی رضآکار فورس ” حشد الشعبی ” نے عراق کے صوبہ دیالی پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیا۔مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضآکار فورس ” حشد الشعبی ” نے عراق کے صوبہ دیالی پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد صوبہ دیالی کے علاقہ خانقین میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جسے حشد الشعبی کے اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔ حشد الشعبی اس سے پہلے بھی کئی بار  صوبہ دیالی میں داعش کی مذموم دہشت گردانہ کوششوں کو ناکام بنا چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سندھ حکومت نے میڈیکل کے داخلوں کے لئے اپنا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) …