اتوار , 24 اکتوبر 2021

شام میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک

تر کی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شام میں ترکی اور شامی فوجیوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے مزید 5 فوجی ہلاک ہوئے۔اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادلب کے جنوب میں واقع علاقے کنصفرہ میں  شامی فوج نے ترکی کے ایک چیکنگ پوائنٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں ترکی کے فوجی سازو سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ تاہم ترکی نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ترک ذرائع نے چند روز قبل شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 8 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشتگردوں سے  پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں  تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …