جمعہ , 19 اپریل 2024

شامی فوج کی کارروائیاں

شام کی فوج نے شمالی شام کے صوبہ ادلب کے جنوب میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے شیخ دامس اور حنتوتین دیہاتوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ادلب کے شیخ دامس اور حنتوتین دیہاتوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

شامی فوج نےگزشتہ دنوں کے دوران صوبہ ادلب کے کئی جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔
شام کا بحران دوہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کے وسیع حملوں سے شروع کریا گیا اور اس کا مقصد علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں بدلنا ہے۔
شام کی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے دہشتگرد گروہ داعش کی کمر توڑ دی ہے۔ اور اب دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …