منگل , 25 جنوری 2022

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

اسرائیل کے پر سیکیوٹر جنرل اورحکومت کے آئینی مشیر افیحائی منڈل بلیٹ نے اپوزیشن لیڈر اور بلیو۔ وائٹ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزاور ان کی ملکیتی کمپنی ہمیماد۔ ہحمیشی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تحقیقات آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد کی جائیں گی۔عبرانی اخبار   نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق فوجی سربراہ کی ملکیتی سائبرکمپنی نے پولیس کے ساتھ چار ارب شیکل کی مالیت کے پروجیکٹ کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں یہ ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔اسرائیلی جوڈیشل حکام کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بینی گینٹز کی سائبر کمپنی ڈائریکٹر کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے حوالے سے اسٹیٹ کنٹرول کے پاس اہم معلومات ہیں۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز کی کمپنی کی مبینہ کرپشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …