بدھ , 24 اپریل 2024

عراقی شہریوں پر دورے ایران پر پابندی عائد کی گئی

بغداد:بغداد میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اعلان کردیا ہے کہ عراقی شہریوں پر 6 مارچ تک ایران جانے پر پابندی ہے۔اس بیان کے مطابق، دونوں ممالک کے عوامی صحت اور اس کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کی اہمیت کی بنا پر عراقی شہریوں کو 6 مارچ تک اسلامی جمہوریہ ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عراقی صحت کے حکام کے مطابق، شہر نجف میں ایک شخص کو خطرناک وائرس کورونا سے مبتلا ہوگیا ہے۔عراق نے جمعرات کے روز وائرس کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کو بند کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …