جمعہ , 19 اپریل 2024

شامی فوج ادلب کے اہم شہر میں داخل ہو گئی

شام میں ادلب کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور شامی فوج ادلب کے اہم شہر کفرنبل میں داخل ہو گئی ہے۔شام میں انصارالتوحید اور جبهه النصره کے سینکڑوں دہشتگرد کل رات ادلب کے جنوب میں واقع اہم شہر کفرنبل Kafr Nabl سے الزاویہ کی جانب فرار کر گئے۔ شام کی فوج بدستور حاس»Hassکی جانب پیشقدمی کر رہی ہے جو کفر نبل کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل شام کی فوج نے ادلب کے علاقوں شیخ دامس” Sheikh Dames اور "حنتوتین” Hantoteen کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرایا جس کے دوران درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔شامی فوج نے گزشتہ کئی روز کے دوران صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے -واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں شروع ہوا جس کے تحت  سعودی عرب، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں نے صیہونی حکومت کے حق میں خطے کے حالات کا رخ بدلنے کے لئے شام میں سرگرمیاں شروع کیں مگر شامی فوج، ایران اور روس کی مدد سے دہشتگرد گروہ داعش کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …