ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق میں داعش کے سرکردہ عناصر سمیت 39 ہلاک

عراقی فورسز نے صلاح الدین صوبے میں ایک آپریشن میں کم از کم انتالیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جن میں داعش کے متعدد سرکردہ عناصر بھی شامل ہیں۔ارنا نیوز کے مطابق عراقی فورسز کے انسداد دہشتگردی کے یونٹ نے صوبہ صلاح الدین کی الخانوکہ پہاڑیوں پر ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتالیس دہشتگرد ہلاک گئے۔ حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں بالخصوص داعش کے خاتمے کے لئے عراقی فورسز کا وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی شکست کے بعد اس سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں داعش پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی حصوں پرقبضہ جما کر وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا مگر سترہ نومبر دوہزار سترہ میں عراق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کو شکست دے کر ملک میں باضابطہ طور پر اس کے خاتمے کا اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …