جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی سرحد کی بندش، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500 جبکہ کمرشل سلنڈر دو ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے یومیہ ایک ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی۔ فراہمی بند ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرز پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں اور ملک میں یل پی جی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر کیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے  صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشنز پر غور کرے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …