ہفتہ , 20 اپریل 2024

خاتم تیل کی قیمتوں میں کمی،سرمایہ کاروں کے 2100ارب ڈالر ڈوب گئے

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس سےخام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہوئی ہے جب کہ ایک ہفتے کےدوران امریکی مارکیٹ میں 2100 ارب ڈالر ڈوب گئے۔ایک ماہ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں15 فیصد کمی ہوئی اور امریکی خام تیل کی51 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل میں ٹریڈ ہوا۔کورونا وائرس کے امریکی اسٹاک مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں،امریکی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1700 ارب ڈالر ڈوب گئے ہیں صرف منگل کے روز 810 ارب ڈالر ڈوبے جب کہ مجموعی طور پر ایک ہفتے کےدوران امریکی مارکیٹ میں 2100 ارب ڈالر ڈوب گئے

عالمی مارکیٹ میں معاشی سست روی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہوئی۔، ایشیا میں بھی آئل ریفائریز کے حصص میں بدترین مندی دیکھی گئی اور آئل ریفائنریرز کےشیئرز کی قیمتیں 14 فیصد گر گئیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(ایاٹا) کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سےعالمی سطح پر فضائی کمپنیوں کی آمدنی میں30ارب ڈالرکی کمی آسکتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …