منگل , 23 اپریل 2024

شامی فوج کفرنبل شہر میں داخل ہوگئی

شامی فوج، دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے جنوبی ادلب کے اسٹریٹیجک شہر کفر نبل میں داخل ہوگئی ہے۔دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کو کفر نبل سے نکال باہر کیا ہے اور شہر کو دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق انصار التوحید اور نصرہ فرنٹ کے دہشت گرد اپنے مورچے چھوڑ کر مشرقی الزاویہ کے پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

شامی فوج اس وقت کفر نبل کے مشرقی سیکٹر میں حاس ٹاؤن کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔ صوبہ ادلب، حلب اور حسکہ کے نواحی علاقوں پر شامی فوج کے تسلط کے بعد ترک فوج نے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج کے ٹھکانوں پر متعدد بار حملے کیے ہیں۔ شامی فوج نے گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے دوران متعدد علاقوں کو آزاد بھی کرایا جا چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …