جمعہ , 19 اپریل 2024

شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری مزید 3 علاقے آزاد

شام کے ذرائع سےصوبہ ادلب کے مزید تین علاقوں کی آزادی کی خبر موصول ہوئی ہے۔فارس نیوز کے مطابق لبنان کے المیادین چینل نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے بدھ کو صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کرسعا، فطیرہ اور الملاجہ نامی علاقوں کو بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس سے قبل بھی شامی فوج نے ادلب کے کئی علاقوں کو بعض عرب اور مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ادلب، شام میں دہشتگردوں کا آخری اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …