جمعہ , 19 اپریل 2024

#CoronaVirus: کورونا انسانی جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے

جانچ

چین سے شروع ہو کر دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی لڑائی ایسی ہے جیسے وہ کسی نامعلوم دشمن کے خلاف لڑ رہے ہوں۔یہ آپ کے جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے؟ انفیکشن کے بعد انسانی جسم میں کس قسم کی علامات پیداہوتی ہیں؟کن لوگوں کے لیے شدید بیمار ہونے یا مرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں؟ اور آپ اس کا علاج کس طرح کریں گے؟

کیا ماسک آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی

چین کے شہر ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں اس وبائی مرض کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب ان سوالات کے جوابات دینا شروع کردیئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے 99 مریضوں کے علاج سے متعلق مفصل رپورٹ لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

پھیپھڑوں پر حملہ

ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں جن 99 مریضوں کو لایا گیا تھا ان میں نمونیہ کی علامات تھیں۔

ان مریضوں کے پھیپھڑے میں تکلیف تھی اور پھیپھڑوں کے اس حصے میں جہاں سے آکسیجن کا گزر ہوتا ہے وہاں پانی بھرا ہوا تھا۔

دیگر علامات یہ تھیں:

  • 82 افراد کو بخار تھا۔
  • 81 کو کھانسی بھی تھی۔
  • 31 افراد کو سانس لینے میں دشواری تھی۔
  • 11 کو پٹھوں میں درد تھا۔
  • نو لوگوں کو شکوک و شبہات تھے۔
  • آٹھ افراد کو سر درد تھے۔
  • پانچ افراد کو گلے کی سوزش کا مسئلہ تھا۔
تھائی لینڈ میں کرونا وائرس پر تحقیق

موت کے ابتدائی معاملات

کورونا وائرس سے متاثرہ جن دو افراد کی پہلے پہل موت ہوئی وہ بظاہر صحت مند نظر آ رہے تھے۔

تاہم انھیں طویل عرصے سے سگریٹ کی لت تھی اور ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کمزور ہوگئے ہوں۔

ہسپتال لائے جانے والے 61 سالہ شخص میں شدید نمونیہ کی علامات واضح تھیں۔

انھیں سانس لینے میں شدید دشواری تھی۔ آپ اسے اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ اس شخص کا پھیپھڑا جسم کو زندہ رکھنے کے لیے درکار آکسیجن فراہم نہیں کر پا رہا تھا۔

وینٹیلیٹر پر رکھے جانے کے باوجود اس شخص کے پھیپھڑے ناکام ہوگئے اور اس کے دل نے کام کرنا بند کر دیا۔

دوسرے مریض کی عمر 69 سال تھی اور اسے بھی سانس لینے میں شدید تکلیف ہو رہی تھی۔ مصنوعی طور پر اسے آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

اس کی موت اس وقت واقع ہوئی جب نمونیہ سے ان کا بلڈ پریشر گرگیا۔

کورونا وائرستصویر کے کاپی رائٹGETTY 

کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے

25 جنوری تک 99 افراد میں سے 57 افراد ہسپتال میں تھے۔ 31 کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ 11 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کا فیصد 11 ہوا۔

اس کے باوجود اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہسپتال میں داخل افراد اس جنگ میں موت سے ہار گئے ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ معمولی علامات میں مبتلا افراد اسپتال نہ پہنچ پائے ہوں۔

بازار کی چیز

ووہان کی ہوانان سی فوڈ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا سبب بتایا جا رہا ہے۔

ووہان کے جنینٹان ہسپتال لائے جانے والے 99 افراد میں سے 49 کا سمندری غذا کے بازار سے رابطہ تھا۔

ان میں سے 47 افراد یا تو ہوانان سمندری غذا مارکیٹ میں منیجر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے یا وہاں دکانیں چلارہے تھے۔ متاثرہ افراد میں صرف دو ہی ایسے تھے جو دراصل خریدار تھے۔

کورونا وائرس

متاثرہ لوگوں میں ادھیڑ عمر کے زیادہ

99 مریضوں میں سے زیادہ تر ادھیڑ عمر کے تھے۔ ان میں 67 مرد تھے اور مریضوں کی اوسط عمر 56 سال تھی۔

تاہم تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں صنف کے تعلق سے زیادہ فرق نہیں ہے۔

چین میں امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز کا کہنا ہے کہ اوسطً چھ مردوں کے مقابلے میں پانچ خواتین میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس فرق کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ مرد کورونا انفیکشن کی وجہ سے شدید بیمار ہوسکتے ہیں اور انھیں ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

معاشرتی اور ثقافتی وجوہات کی وجہ سے مردوں میں وائرس کی زد میں آنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماسک

جنینٹان ہسپتال کے ڈاکٹر لی جانگ کہتے ہیں: ‘کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ خواتین میں کم ہے کیونکہ انھیں ایکس کروموزوم اور جنسی ہارمون کی وجہ سے زیادہ قوت مدافعت حاصل ہے۔’

وہ لوگ جو پہلے سے بیمار تھے

99 مریضوں میں سے زیادہ تر لوگوں کو پہلے سے ہی کوئی نہ کوئی بیماری تھی۔ اسی لیے ان میں کورونا سے متاثر ہونے کا ایک زیادہ خطرہ تھا۔

ڈاکٹر اسے کمزور قوت مدافعت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

40 مریضوں کو دل کی کمزوری یا خون کی شریانوں کی پریشانی تھی۔ انھیں دل کی بیماری تھی اور پہلے دل کا دورہ پڑ چـکا تھا۔ جبکہ 12 افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …