جمعہ , 19 اپریل 2024

کرونا کا خطرہ، سعودی شہریوں کو ترکی کے سفر سے گریز کی ہدایت

ترکی میں سعودی سفارت خانے نے حال ہی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی شہریوں کو ترکی کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔دوسری طرف ترکی نے کرونا سے متاثرہ ملکوں سے لوگوں کی آمد وفت کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ترکی کے سفر سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ترکی میں موجود سعودی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پرھجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں اور خود کو موذی مرض سے بچانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ کسی مشکل کی صورت میں سعودی شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ سفارت خانے سے رجوع کریں تاکہ ان کی بر وقت مدد کی جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …