ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترک اور روسی وفود کے انقرہ میں مذاکرات؛ روس نے ترکی کے مطالبات مسترد کریئے

ترک اور روسی وفود کے ادلیب کے معاملے پر تیسرے مرحلے کے مذاکرات کے تیسرے روز کا اجلاس کل دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا۔ترک وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری خارجہ سیدات اونال نے کی تو روسی وفد کی قیادت صدر ِ روس کے نمائندہ خصوصی الیگزنڈر لاورینٹیف اور روسی نائب وزیر خارجہ سرگئے ویرشین نے کی۔سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق کل کے مذاکرات میں ترکی کے مطالبات پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں ترکی نے مطالبہ کیا کہ روسی فریق کو فی الفور فائر بندی کا اعلان کیے جانے، غیر عسکری علاقے اور سوچی مطابقت کے عین مطابق شامی فوج کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تاہم روس نے ترکی کے ان مطالبات کو مسترد کردیا اور مذاکرات کے بعد روسی وفد انقرہ سے روانہ ہو گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …