ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی ویٹ لفٹر کی مغربی ایشیائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ویٹ لفٹر نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ مغربی ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقدہ مغربی ایشیائی مقابلوں میں ایران سے "سہراب مردای” نے 96 کلوگرام کی کیٹگیری میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ملک کے نام کو روشن کردیا۔انہوں نے ان مقابلوں مجموعی طور 370 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر ایک طلائی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ مغربی ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلے 2020 میں ٹوکیو میں منعقدہ اولمپک کوالیفائر مقابلے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …