جمعہ , 19 اپریل 2024

امن معاہدے کے ایک روز بعد ہی افغان صدر نے اہم شرط ماننے سے انکار کر دیا

افغان صدر اشرف غنی گزشتہ روز ہوئے امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے، افغانستان میں 7 روزہ جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔کابل میں پریس کانفرنس میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن اس پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ انٹر افغان مذاکرات کیلئے اگلے 9 دنوں میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …