ہفتہ , 20 اپریل 2024

دبئی کا سفر 338 روپے میں، نئی ایئرلائن کا اعلان

استبول: ترکی میں نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرکے شہریوں کا حیران کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم (338 پاکستانی روپے) کردیا۔ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے ہوگا۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک بار خریدے گئے ٹکٹ دوبارہ واپس یا تبدیل نہیں کیے جائیں گے۔اینادولوجیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربایجان، یو اے ای، بحرین، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئیڈن، اٹلی، کویت، روس، سعودی عربیہ کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بغداد، ایربل سے ترکی کے لیے پروازیں ایک روپے شروع ہونے والی قیمتوں پر فروخت ہوں گی، جبکہ کویت سے شروع ہونے والی پروازوں کے ٹکٹ ایک دینار، دبئی سے درہم 9 اور دمام اور ریاض میں 9 سعودی عرب ریال میں شہری سفر کرسکیں گے۔علاوہ ازیں باکو، بارسلونا، برلن، فرینکفرٹ، پیرس، میلان، ماسکو، روم اور ٹفلیس سے پروازیں یورو سے شروع ہوں گی، لندن سے پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں ایک برطانوی پاؤنڈ سے شروع کی جائیں گی۔جو مسافر محدود تعداد میں سیٹوں کے لیے دستیاب رعایت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ 29 مارچ تا 24 اکتوبر 2020 کے درمیان ایک مارچ 2020 تک تمام سیل چینلز سے خریدی جانے والی ٹکٹوں کے لیے ٹیکس سے قبل ایک ڈالر سے شروع ہونے والی قیمتوں پر پرواز کرسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …