ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایرانی دیزین ریزورٹ کی بندش

کرج: ایرانی صوبے البرز میں وا‍قع بین الاقوامی "دیزین” سکینگ ریزورٹ  کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے بند کردیا گیا۔یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے البرز کے الپائن سکینگ کے چیئرمین ‘صادق کلہر’ نے پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت کے تحفظ اور  جراثیم کشیکے لیے دیزین ریزورٹ کو بند کردیا گیا۔یہ بین الاقوامی ریزورٹ شہر تہران سے تقریبا 123 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دیزین سکینگ ریزورٹ کی اونچائی سطح سمندر سے 2650 سے 3600 تک میٹر ہے. دسمبر سے مئی مہینے تک سکینگ کا سب سے بہترین وقت ہے.

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …