جمعہ , 19 اپریل 2024

اولمپکس رینکنگ میں ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں کی اچھی پوزیشن

 تہران: المپکس عالمی رینکنگ کی تازہ ترین رپورٹ میں ایرانی کراٹے کھیلاڑی اچھی پوزیشن پر کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں منعقدہ 2020 کراٹے ون مقابلوں کے اختتام کے بعد عالمی کراٹے فیڈریشن نے المپکس رینکنگ میں عالمی کراٹے کھیلاڑیوں کی تازہ ترین رپورٹ کی شائع کی۔اس رپورٹ کے مطابق خاتون ایرانی کھیلاڑی "حمیدہ عباسعلی” نے ایک طلائی تمغے کے حصول کیساتھ دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے اور 2020 ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں ان کی شرکت حتمی ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر کراٹے کھیلاڑی "بہمن عسگری” نے بھی _75 کلوگرام کی کیٹگیری میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔عسگری نے آسٹریا کے کراٹے ون مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔اس کے علاوہ ایران کی قومی کراٹے ٹیم کے کپٹن "ذبیج اللہ پورشیب” اسی رینکنگ کی دوسری پوزیشن پر کھڑے ہیں۔ایران سے "سنجاد گنج زادہ” نے بھی +75 کلوگرام کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …