جمعہ , 19 اپریل 2024

آسٹرین کراٹے مقابلوں میں ایران کی فتوحات جاری

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر کھیلاڑی "بہمن عسگری” نے آسٹریا میں منعقدہ کراٹے ون مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔عسگری نے ان مقابلوں کے سلسلے میں اتوار کے روز 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں یوکرائنی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ کو 0-3 نتیجے کیساتھ جیت لیا اور ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔اس کے علاوہ ان مقابلوں میں شریک خاتون ایرانی کھیلاڑی "حمیدہ عباسعلی” نے بھی 68 کلوگرام کی کیٹیگری میں اطالوی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

حمیدہ عباسعلی نے ان کامیابیوں کے حصول کیساتھ ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراٹے ون مقابلوں کے تیسرے دور کا آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں انعقاد کیا گیا جس میں 88 ممالک سے آئے ہوئے 625 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔یہ مقابلے ٹوکیو اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی خواتین اور مردوں کے دونوں حصوں میں ان مقابلوں میں شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …