جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی میلے میں ایرانی فلم کی اعلی کارگردگی

تہران: ایرانی فنکار کی بنائی گئی دستاویزی فلم Sunless shadows کو امریکہ میں منعقدہ 17 ویں Big Sky فلم فیسٹیول میں جئوری کی خصوصی خراج تحسین پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 17 ویں Big Sky فلم فیسٹیول کا 14 سے 13 فروری تک امریکی صوبے مونٹانا میں انعقاد کیا گیا۔منعقدہ اس میلے میں ایرانی فلم ساز "مہرداد اسکوئی” کی بنائی گئی دستاویزی فلم Sunless shadows کو جئوری کی خصوصی خراج تحسین پیش کی گئی۔

اس امریکی فلم فیسٹیول میں ہدایت کار "گارن ہاوانسان” کی بنائی گئی فلم "میں اکیلی نہیں ہوں” کو سب سے بہترین طویل دستاویزی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا اور فلم ساز "آنٹونیو جیا کینو” کی بنائی گئی شارٹ دستاویزی فلم کو سب سے بہترین شارٹ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہرداد اسکوئی کی بنائی گئی فلم کو اب تک مختلف بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس دستاویزی فلم کی کہانی جرائم پیشہ نوجوانوں کی زندگی پر مبنی ہے جس میں زیادہ تر ان خواتین اور لڑکوں پر توجہ دی گئی ہے جنہوں نے دوسروں کی معاونت سے اپنے گھروالوں کے کسی مرد کو قتل کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …