بدھ , 24 اپریل 2024

شام پر اسرائیل کا میزائلی حملہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے آج شام کے علاقے قنیطرہ میں ایک گاڑی پر میزائلی حملہ کیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اسرائیل کے اس میزائلی حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔صیہونی اخبارھا آرتص نے اسرائیل کے فوجی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ میزائلی حملہ قنیطرہ سے مقبوضہ سرزمین پر ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کیا گیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے شام کی فوج اور تنصیبات پر حملے کرتی رہتی ہے۔دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …