جمعرات , 25 اپریل 2024

شام میں فوج کشی، امریکا ترکی کی مدد نہ کرے: امریکی صدارتی امیدوار

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے متوقع خاتون صدارتی امیدوار تلسی گابرڈ نے شام میں ترکی کی فوج کشی پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی کسی قسم کی مدد نہ کریں۔ انہوں نے ترک صدر کو”بنیاد پرست توسیع پسند آمر” قرار دیا۔گابارڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ ایردوآن کو اس کی قسمت کا خود سامنا کرنا دیں اور ان کی کسی قسم کی مدد نہ کی جاے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو نیٹو اور ایردوآن پر واضح کرنا چاہیئے کہ ترکی میں جارح انتہا پسند اور توسیع پسند ڈکٹیٹر کے ذریعہ امریکا روس کے ساتھ کسی جنگ میں نہیں اترے گا۔انہوں نے کہا کہ روس شمالی شام کو القاعدہ اور انتہا پسند عناصر کی زیر قیادت ترک حملے سے بچانے کے لیے جنگی جہاز بھیج رہا ہے۔ القاعدہ کو امریکا ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے جو امریکا کی بدترین دشمن ہے۔امریکی صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سلطنت عثمانیہ کی بحالی کے لیے نکلا ہے۔ ترکی شام میں القاعدہ جیسے انتہا پسند عناصر کی در پردہ مدد کررہا ہے جب کہ کئی انتہا پسند گروپوں کو ترکی کی طرف سے اعلانیہ مدد حاصل ہے۔ انہوں نے امریکی کانگرس کے ارکان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کی مدد سے متعلق کوئی بھی بل منظور نہ ہونے دیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …