ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارتی شہریت قانون: اقوام متحدہ ہائی کمشنر کا بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنرمیشیل بیچلٹ نے بھارتی شہریت کے متنازع قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ماطق بھارتی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بیرون ملک کے کسی بھی فرد یا ادارے کو بھارت کے اندرونی معاملات میں بولنے کا حق نہیں ہے۔گزشتہ ہفتے بھی اقوام متحدہ نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم بھارت میں موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران اب تک 45 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …