ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی صنعت میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال سے اب تک صنعت، تجارت اور کان کنی کے شعبوں میں 79 مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن کی مالیت کی شرح 780 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری پر مشتمل ہے۔ایرانی محکمہ صنعت، تجارت اور کان کنی کے مطابق ان منصوبوں کے سب سے زیادہ تر حصے صوبے زنجان (20 فیصد)، خراسان رضوی (17 فیصد) ، کرمانشاہ (14 فیصد) ، تہران (8 فیصد) اور فارس (7 فیصد) میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ (24 فیصد)، متحدہ عرب امارات (23 فیصد)، ترکی (10 فیصد) اور جرمنی (9فیصد) وہ ممالک ہیں جو سب سے زیادہ ایران میں سرمایہ کاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے اندر 97 رجسٹرد شدہ کمپنیوں میں سے 30 کمپنیوں کی سرمایہ کاری سو فیصد غیر ملکی ہیں، 48 کمپنی بھی ملکی کمپنیوں سے شراکت داری کر رہی ہیں اور ایک کمپنی نے بھی معاہدے کے تحت اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران،  "تمباکو مصنوعات”، "اشیائے خورد و نوش”، "دیگر غیر دھاتی معدنیات کی مصنوعات”، "کیمیکل مصنوعات” اور "کوک اور پٹرولیم مصنوعات” وہ انڈسٹری گروپس ہیں جن پر غیر ملکی سرمایہ کاروں دلچسبی رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …