جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ میں نمائش ہوگی

ایرانی دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ میں نمائش ہوگی

ایلام: ایرانی فنکار کی بنائی گئی دستاویزی فلم Extinction Vortex کو قوام متحدہ میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبے ایلام سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار اور فلم ساز "فتح اللہ امیری” کی بنائی گئی دستاویزی فلم Extinction Vortex کو وائلڈ لایف کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطرے سے دوچار پرجاتیوں کا بین الاقوامی تجارتی کنونشن، جیکسن ہیل بین الاقوامی ماحولیاتی تہوار اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے وائلڈ لایف کے عالمی دن کے مناسبت سے وائلڈ لائف اور ماحولیات سے متعلق  بنائی گئی موثر فلموں کو اقوام متحدہ میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔امیری نے کہا کہ ماحولیاتی میلوں میں منتخب کی جانے والی یہ فلمیں 3 مارچ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے اراکین سمیت، ماحولیات اور وائلڈ لایف کے شعبے میں ممتاز سائنسدانوں، فلم سازوں، ٹی وی چینلز اور جریدوں کے سرگرم ممبر حصہ لیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …