جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

غیر قانونی مہاجرین کو یورپ جانے سے نہیں روکیں گے،ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ وہ شامی مہاجرین کو یورپی یونین کے ممالک میں داخلے سے نہیں روکے گا۔ان خیالات کا اظہار مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔یونان کے مہاجرین کے لیے عارضی تحفظ حیثیت کو التواءمیں ڈالنے کی یاد دہانی کرانے والے آلتون نے بتایا کہ یونان کا سرحدی چوکیوں اور بحیرہ ایجین میں مہاجرین کے خلاف موقف اور شامی شہریوں کو عارضی طور پر تحفظ نہ دینا یورپی اقدار و اصولوں کے خلاف اعلان ِ جنگ سے بڑھ کر کچھ نہیں، اگر انہوں نے ان اقدار کے بارے میں ہمیں وعظ کرنے کی کوشش کی تو ہم ان کے حالیہ کرتوتوں کی یاد دہانی کرا ئیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …