ہفتہ , 4 دسمبر 2021

شامی فوج نے ترکی کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا

شامی فوج کے ايئر ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ اس نے ترک صدر اردوغان کے دستخط شدہ ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے ايئر ڈیفنس نے کہا ہے کہ اس نے ترک صدر اردوغان کے دستخط شدہ ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان نے شام پر فوجی یلغار سے قبل بعض ڈرونز کی باڈی پر دستخط کئے تھے ۔ شام پر فوجی یلغار اور دہشت گردوں کے حمایت میں اس نے ان ڈرون کو استعمال کیا جن میں سے اگر کو شامی فوج نے تباہ کردیا ہے۔ شامی ٹی وی نے اردوغان کے دستخط شدہ ڈرون کی باڈی کو ٹی وی پر شامی عوام کو دکھایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …