جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کی جیکیگور چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملہ ناکام

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے جنوب مشرقی ایران کی جکیگور چیک پوسٹ پر جیش الظلم نامی دہشتگرد گروہ کے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادیا ہےارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی جیکیگور سرحدی چیک پوسٹ پر تعینات ایران کے بارڈر سیکورٹی جوانوں نے جیش الظلم دہشتگرد گروہ کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ان کے اہداف کو ناکام بنا دیا۔اس سے قبل بائیس فروری کو بھی دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے جکیگور  چیک پوسٹ  پرحملہ کر کے بارڈر سیکورٹی فورس کے دو جوانوں کو شہید کردیا تھا۔مسلح دہشتگردوں اور ایجنٹوں نے گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے اندر سے ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں اور اس علاقے کے بےگناہ شہریوں پر کئی بار دہشتگردانہ حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک  بارڈرسیکورٹی فورس کے متعدد اہلکار اور عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔ دہشتگرد گروہ کے عناصر دہشت گردانہ حملے کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان کے اندر فرار کرجاتے ہیں

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …