منگل , 25 جنوری 2022

امریکہ کی انیس ریاستوں کی ٹرمپ کے خلاف پٹیشن

امریکہ کی انیس ریاستوں نے دفاعی شعبے کا بجٹ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے مختص کرنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ھیل جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی انیس ریاستوں نے چار ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ میکسیکو سے ملحقہ امریکی سرحدوں پر دیوار کھڑی کرنے کے لئے مختص کرنے کی بنا پر صدر ٹرمپ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔ریاست کیلی فورنیا کی فیڈرل عدالت میں داخل کی جانے والی اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکز کی اضافی رقوم کو سرحدی دیوار کی تعمیر میں استعمال کرنا کانگریس کے فیصلے کے خلاف اور آئین کے منافی ہے۔

امریکہ کی انیس ریاستوں کا خیال ہے کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے نیا بجٹ مختص کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ اس سے طاقت کی تقسیم کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔نیویارک کے اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیکس کا غلط استعمال کر کے امریکیوں کی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے۔امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے کانگریس کو رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کے حکم سے وہ اپنے بجٹ سے تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر میکسیکو سے ملحقہ امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر پر خرچ کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …