ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل کے متعدد میزائل تباہ

شامی ائیر ڈیفنس نےآدھی رات کو قنیطرہ صوبے میں غاصب صیہونی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس نے غاصب صیہونی جنگی طیاروں کی جانب سے قنیطرہ پر فائر کئے جانے والے میزائلوں کا تعاقتب کر کے انھیں منہدم کر دیا۔سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل مقبوضہ جولان سے داغے گئے تھے۔ اسرائیل کے اس میزائلی حملے کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے ہمیشہ ہی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …