جمعہ , 19 اپریل 2024

گوگل پلے اسٹور سے کورونا وائرس سے متعلق تمام ایپس غائب

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر جعلی معلومات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے لہذا جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے حال ہی میں گوگل نے پلے اسٹور سے کورونا وائرس سے متعلق تمام ایپس ہٹا دی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل، پلے اسٹور سے کورونا وائرس سے متعلق تمام تر ایپس کو بلاک کرنے کے حوالے سے سرگرم ہے، صارفین اگر گوگل پلے اسٹور پر کورونا وائرس سے متعلق کچھ بھی سرچ کریں گے تو انہیں کوئی نتائج نہیں ملیں گے۔اس حوالے سے سب سے پہلے 9 ٹو 5 گوگل کی جانب سے رپورٹ کیا گیا اور انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور کورونا وائرس سے متعلق کچھ بھی سرچ کرنے پر کوئی نتائج نہیں دے رہا۔

پلے اسٹور پر کورونا وائرس سے متعلق ایپس اور گیمز بلاک کر رہا ہے، پلے اسٹور پر اگر صارفین کورونا یا کووڈ-19 لکھ کر سرچ کریں گے تو انہیں کوئی بھی نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ تاہم گوگل کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات کے حوالے سے فیس بک کی جانب سے بھی اقدام کیا گیا تھا جب کہ آن لائن ریٹیل ایمازون کی جانب سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے والی تمام تر جعلی پروڈکٹس ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …