ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدارتی انتخابات 2020، ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن دستبردار

امریکی صدارتی امیدوار ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن بھی صدارتی انتخابات 2020 کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن اس مقابلے سے ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن دستبردار ہوچکی ہیں۔سپر ٹیوز ڈے کے پرائمری انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر سینیٹر وارن نے فیصلہ کیا، دستبردار ہونے والی سینیٹر الزبتھ وارن پارٹی میں مقبولیت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر تھیں۔دوسری جانب سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور سینیٹر برنی سینڈرز کے درمیان نامزدگی کی دوڑ جاری ہے، اور ساتھ ساتھ گزشتہ ایک ہفتے میں تین ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔مستقبل میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو 627 اور سینیٹر برنی سینڈرز 551 ڈیموکریٹ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 9 مباحثوں میں 78 سالہ سینیٹر برنی سینڈرز مقبولیت میں سب سے آگے ہیں، تاہم سینڈرز کو ماضی کے بیانات کے باعث مباحثے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …