بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس کے 2 شرکا میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس میں شریک 2 افراد کے طبی ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔مذکورہ کانفرنس میں امریکی نائب صدر مائیک پینس اور سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو سمیت متعدد دیگر امریکی قانون سازوں نے شرکت کی تھی۔امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (اے آئی پی اے سی) کے زیر اہتمام کانفرنس کے بعد ادارے کی جانب سے شرکا، مقررین اور کانگریس افسران کو ارسال کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے 2 متاثرین نے نیویارک سے فضائی سفر کرکے یکم تا 3 مارچ کے دوران منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادارے کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘ہم تصدیق کرتے ہیں کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے دو شرکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں’۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …