منگل , 26 اکتوبر 2021

سید عابدی سربراہ انٹرنیشنل اینڈ ایکسٹرنل ریلیشنز ٹیوٹا پنجاب تعینات

لاہور:معروف ماہر تعلیم سید عابدی کو سربراہ انٹرنیشنل اینڈ ایکسٹرنل ریلیشنز ٹیوٹا پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ماہر تعلیم سید عابدی اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کا25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں، اسی تناظر میں انہیں ٹیوٹا پنجاب میں مشیر تعینات کیا گیا۔ وہ سربراہ انٹرنیشنل اینڈ ایکسٹرنل ریلیشنز ہونگے۔ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے ملاقات میں انہیں اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔علی سلمان نے عالمی سطح پر اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر الحاق کرکے سرٹیفکیشن اور ڈپلومے متعارف کروانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا میں سید عابدی کی شمولیت سے ہمیں بین الاقوامی اکیڈمی سے رابطہ قائم کرنے اور ان کی مہارت اور علم کی منتقلی کے امکانات تلاش کرنے میں مدد ملے گی، تمغہ امتیاز اورمتعدد بین الاقوامی ایوارڈز کے حامل سید عابدی کے بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …