بدھ , 24 اپریل 2024

گوگل ڈویلپرز اور یو این ڈی پی کے تعاون سے ٹیلی نار ہیکاتھون کا آغاز

اسلام آباد:ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل ایکسلیر یٹر پروگرام ٹیلی نار ولاسٹی نے اس سال کے آغاز میں گوگل ڈویلپرز اور یو این ڈی پی کے تعاون سے ہیکاتھون کا آغاز کیا، ڈیجیٹل ہیک فیئر کا مقصد بہترین ڈویلپرزکی نشاندہی اور گوگل کی ا وپن سورس Flutter ٹول کٹ کے ذریعے موثر سلوشنز تیار کرنا تھا، اس حوالے سے اختتامی تقریب کا اہتمام ٹیلی نار پاکستان کے 345 کیمپس میں ہوا جس میں گوگل، یو این ڈی پی پاکستان انوویشن Acc-Lab کی ٹیم اور ٹیلی نار پاکستان کی انتظامیہ نے شرکت کی،ڈیجیٹل ہیک فیئر کیلئے اسلام آباد، جیکب آباد، کراچی، پشاور، ہری پور اور لاہور سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 570 سے زائد ایپ ڈویلپرز نے درخواستیں ارسال کیں، شفاف شارٹ لسٹنگ کے عمل کے بعد تقریباً 50 ایپلی کیشنز جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) بشمول فن ٹیک، کنیکٹیویٹی، زراعت، جنس، تعلیم، صحت اور ماحول و تحفظ پر مبنی تھیں ، جمع کی گئیں،ٹیلی نار پاکستان کیمپس میں منعقدہ گرینڈ فائنل میں 14 ایپلی کیشنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور ٹاپ تھری ایپلی کیشنز نے مشترکہ طور پر 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی،ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف ایمرجنگ ایشیا کلسٹر ٹیلی نار گروپ عرفان وہاب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیک فیئر کا مقصد

ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ہے جو ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ہماری کاوشوں کا ثبوت ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف ڈیجیٹل اینڈ سٹرٹیجی آفیسر سردار محمد ابوبکر نے کہا ہم نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کیلئے صحیح تکنیکی آلات اور مہارت سے آراستہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …