ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

سعودیہ میں تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائد

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائدکر دی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائدکر دی ہے۔سعودی وزارت کھیل کے مطابق فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کے داخلے پر پابندی کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔ وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ فروخت ٹکٹس کی قیمت واپس کرنےکے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب میں دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس پھیل گيا ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …