جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران میں 112 ہزار ٹن شہد کی پیداوار ہوگی

 تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں 112 ہزار ٹن شہد کی پیداوار کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کے اندر 90 ہزار ٹن شہد کی پیداوار ہوئی تھی جس میں رواں سال کے دوران قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار "فرہاد مشیر غفاری” نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شہد کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے چوتھے نمبر ہے۔واضح رہے کہ شہد پیدا کرنیوالے ملکوں میں ترکی، بھارت اور چین کو بالترتیب  دنیا کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہے، ان ممالک کے بعد ایران کی باری آتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …