بدھ , 24 اپریل 2024

برآمدات بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، وزارت تجارت

وزارت تجارت کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان کی 10 ممالک کو برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کمی سامنے آئی جبکہ 6 مقامات پر برآمدات بحال ہوگئیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کامرس ڈویژن کی جانب سے اس کمی پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی تاہم وزارت کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر برآمدات کو بڑھانے پر کام جاری رہے گا۔پاکستان کی بھارت کو برآمدات جولائی سے فروری کے درمیان 91 فیصد کم ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں صرف 80 لاکھ ڈالر رہی جبکہ اس ہی دوران بھارت سے درآمدات 69 فیصد کم ہوئی جو گزشتہ سال کے 1 ارب 3 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 31 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہی۔

پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت سے تجارتی تعلقات منسوخ کردیے تھے تاہم اسلام آباد نے نئی دہلی سے ادویات اور خام مال کی برآمدات کی اجازت دے دی تھی۔تجارتی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان بھارت سے تیسرے فریق کے ذرہعے تجارت جاری رکھا ہوا۔اس موقف کی واحد وضاحت متحدہ عرب امارات سے برآمدات میں اضافہ ہے، پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں 54 فیصد اضافہ ہوا جس میں سب سے زیادہ چاولوں کی تجارت ہوئی۔پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں 32 فیصد کمی آئی تاہم پڑوسی ممالک میں برآمدات میں کمی کی سب سے اہم وجہ سرحد کی بندش رہا جس کی وجہ سے تجارت کا رخ ایران اور چاہ بہار پورٹ کے ذریعے بھارت سے ہوگیا۔جولائی سے فروری کے درمیان پاکستان کی ویتنام کو برآمدات میں 32 فیصد، جنوبی کوریا کو 23 فیصد، انڈونیشیا کو 32 فیصد، گینیا کو 85 فیصد، فلپائنز کو 33 فیصد، بیلجیئم کو 7 فیصد، پاپوا نیو گینی کو 96 فیصد اور میڈا گاسکر کو 31 فیصد کمی آئی۔

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں 54 فیصد، امریکا کو 4 فیصد، نیدرلینڈز کو 17 فیصد، چین کو 9 فیصد، جرمنی کو 11 فیصد، سعودی عرب کو 38 فیصد، ملائیشیا کو 49 فیصد، تھائی لینڈ کو 44 فیصد، یمن کو 96 فیصد اور اومان کو 37 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری جانب وزارت کی جانب سے جاری ڈیٹا میں پاکستان کی 10 ریاستوں سے درآمدات میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران اضافہ دیکھا گیا جہاں نیدرلینڈ سے درآمدات میں 130 فیصد، ایران سے 93 فیصد، مصر سے 156 فیصد، برازیل سے 6 فیصد، ویتنام سے 38 فیصد، تائیوان سے 26 فیصد، الجزائر سے 185 فیصد، ڈنمارک سے 61 فیصد، نائیجیریا سے 16 فیصد اور کینیڈا سے 8 فیصد اضافہ ہوا۔اس ہی دوران چند مقامات سے درآمدات میں کمی بھی آئی جن میں متحدہ عرب امارات سے 20 فیصد، بھارت سے 69 فیصد، جاپان سے 45 فیصد، سعودی عرب سے 27 فیصد، قطر سے 25 فیصد، تھائی لینڈ سے 40 فیصد، انڈونیشیا سے 13 فیصد، جرمنی سے 2 فیصد اور برطانیہ سے 22 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …