جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروبار ہفتے کے آغاز کے پہلے روز ہی شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔پیر کو ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کچھ ہی منٹس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 2 سو 19 پوائنٹس سے کم ہوکر 36 ہزار ایک سو 12 پوائنٹس پر آگیا۔کاروبار میں شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لیے معطل کردیا گیا۔

ادھر اسٹاک مارکیٹ سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق حصص کی قیمتوں میں 5.83 فیصد کمی کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو روک دیا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے بعد اسٹاک میں کمی آئی۔کاروباری سرگرمی روکنے سے متعلق تجزیہ کاروں نے ڈان کو بتایا کہ اگر کے ایس ای 30 انڈیکس 4.5 فیصد یا اس سے زیادہ گرتی ہے تو 45 منٹ کے لیے ٹریڈبنگ روک دی جاتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …