جمعہ , 19 اپریل 2024

ادلب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

شام میں روس کے امن مرکز نے گذشتہ دو دنوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ستّرہ واقعات پیش آنے کی خبر دی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حمیمیم  فوجی اڈے پر تعینات ایک فوجی عہدیدار اولگ زروافلو نے صوبہ ادلب میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے چودہ واقعات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی فوجی ، شام کے حلب، الرقہ اور الحسکہ صوبوں میں جنگ بندی کے علاقوں میں گشت کا سلسلہ جاری رکھیں کے۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں نے مغربی صوبہ حلب میں شامی فوج کے اڈوں پر کئی مارٹر گولے فائر کئے۔

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعرات کی شام ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ فریقین کے درمیان ادلب میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پوتین کا کہنا تھا کہ ماسکو اور انقرہ شام کے سلسلے میں آستانہ عمل کے تناظر میں تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …