منگل , 25 جنوری 2022

خواتین کو ہراسگی سے بچانے کیلئے کرنٹ والی سینڈل تیار

ٹنڈو جام یونیورسٹی کے انجینئر نے خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف الیکٹرانک اسمارٹ سینڈل تیار کر لی۔ٹنڈو جام یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والے سوفٹ ویئر انجینئر راحیل سرور نے اپنے شعبے کی طالبہ عابدہ کے ساتھ مل کر اسمارٹ سینڈل متعارف کروائی۔اس سینڈل کی خاص بات کی ہیکہ اگر کسی نے اسمارٹ سینڈل پہنی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تو اسے زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگے گا۔اسمارٹ سینڈل میں لگے سینسر اور الیکٹرانک ڈیوائسز موبائل ایپ پر سینڈل کی ریئل ٹائم لوکیشن سمیت دیگر فنکشنز بتاتی ہے جب کہ اسمارٹ سینڈل پہنی کسی خاتون کو اگر کوئی شخص جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ سینڈل بطور ہتھیار بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اسمارٹ سینڈل تیار کرنے والے راحیل اور عابدہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سینڈل کی تیاری پر 12 ہزار روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے لیکن حکومت تعاون کرے تو سینڈل کی تیاری پر آنے والی لاگت 1500 روپے تک لا کر ہر لڑکی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …