منگل , 23 اپریل 2024

ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کرلیا

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا۔ نامعلوم ہیکروں نے فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت میں اس اکاﺅنٹ سے ٹویٹس کے ساتھ فلسطینی اور ترکی کے پرچم بھی پوسٹ کیے۔ عبرانی ٹی وی چینل کے اے این کے مطابق جب اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے اپنا اکاﺅنٹ آن کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ اسے نامعلوم ہیکروں نے ہیک کرلیا ہے۔ نفتالی بینٹ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر فلسطینیوں کی حمایت میں ٹویٹس اور ترکی اور فلسطینی پرچم پوسٹ کرنے پر ان کے فالورز نے حیرت کا اظہارکیا۔ سوشل میڈٰیا پر اسرائیلی صارفین کی طرف سے اس پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا وزیر جو اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ اسرائیل کا دفاع کیسے کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …