جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف عدالتی کاروائی کو موخر کرنے کی کوششیں

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف بد عنوانیوں کے الزامات کے ساتھ دائر کردہ مقدمے کی کاروائی کو ماہ ِ مئی تک ملتوی کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔اسرائیلی روزنامہ ہیوم کی خبر کے مطابق ، وکلاء نے عدالت میں پیش کردہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ”اٹارنی کے دفتر سے نتن یاہو کے بارے میں تمام تر تفتیشی مواد تا حال ان کو نہیں ملا”توقع ہے کہ عدالت ،وکلاء کی درخواست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عدالتی کاروائی کو ملتوی کر دے گی۔

وکیلوں کے مذکور ہ مطالبے کا ،نتن یاہو کی جانب سے نئی حکومت کے قیام کے موقع کو متاثر کر سکنے کے خدشات پیدا ہونے کے بعد سر انجام پانا توجہ طلب ہے۔مدت ِ فرائض کے دوران مقدمہ دائر ہونے والے پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے طور پر تاریخ میں قلم بند کیے جانے والے نتن یاہو کی پیشی 17 مارچ کو متوقع تھی۔اسرائیلی آئین کے مطابق چاہے مقدمہ دائر ہو تو بھی وزیر اعظم مجرم ٹہرائے جانے تک اپنے عہدے پر فائز رہ سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …