ہفتہ , 20 اپریل 2024

یونانی فوج کی طرف سے مہاجرین پر آنسو گیس کی بوچھاڑ

یونانی فوجیوں نے سرحد پار کرنے کے خواہش مند مہاجرین کے خلاف آنسو گیس اور گیس گرنیڈوں کا استعمال کیا۔یونانی سرحدی فوج کی طرف سے بھاری تعداد میں گیس گرنیڈوں اور آنسو گیس کی برسات کی وجہ سے یورپ جانے کے لئے ترکی کے ضلع ایدرنے کی سرحد پر منتظر بیٹھے مہاجرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دھوئیں کے کثیف بادلوں کی وجہ سے بعض مہاجرین بیہوش ہو گئے۔ فریادیں کرتی مائیں سانس لینے میں دشواری محسوس کرنے والے شیر خوار بچوں کو لے کر کیمپوں کی طرف بھاگتی رہیں۔موبائل میڈیکل خیموں میں صحت کے عملے نے کثیر تعداد میں مہاجرین کو علاج کی سہولیات فراہم کیں۔یونانی سرحدی فورسز وقفے وقفے سے آنسو گیس کا حملہ کر کے مہاجرین کو سرحدی لائن سے دور ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …