بدھ , 24 اپریل 2024

دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم کی بیٹی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کیا تعلق نکل آیا؟

دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم کی اہلیہ شہزادی حیا نے عدالت کو بتایا کہ شیخ راشد المختوم نے فروری 2019 میں اپنی بیٹی شہزادی جلیلا کی محمد بن سلمان سے شادی کرانے کے لیے تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم کی 11سالہ بیٹی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم کی اہلیہ شہزادی حیا نے عدالت کو بتا یا کہ شیخ راشد المختوم نے فروری 2019میں اپنی بیٹی شہزادی جلیلا کی محمد بن سلمان سے زبردستی شادی کرانے کے لیے تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی تھی اور یہ ہی بات میرے دبئی سے فرار ہوکر برطانیہ میں آنے کی وجہ بنی تھی ۔

دوسری جانب شیخ راشد المختوم کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ ان کے کسی بچے کی بھی زبردستی شادی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کی زبردستی منگنی کی گئی اور شہزادی جلیلا کی محمد بن سلمان کے ساتھ زبردستی شادی کا کوئی منصوبہ بھی نہیں تھا ۔وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ شیخ راشد المختوم نے اپنی 13بیٹیوں میں سے کسی کی بھی اس عمر میں زبردستی شادی نہیں کی ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …