منگل , 23 اپریل 2024

سعودی عرب میں 56 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے اقامہ اور قانون محنت کی خلاف ورزی پر 56غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر تفتیشی کمیٹی انسپکٹر بدرالعتیبی کا کہنا ہے کہ تفتیشی کمیٹی میں پولیس کے علاوہ ریاض ریجن کے علاقے النسیم کی بلدیہ کے اہلکار شامل تھے۔وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے اقامہ اور مملکت میں قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف مارکیٹوں میں 15 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔العتیبی کا کہنا تھا کہ جن غیر ملکی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ان کے اقامے گھریلو ڈرائیور اور چوکیدار کے تھے جبکہ وہ مارکیٹوں میں کام کر رہے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …